میکسیکو: زیر آب گیس پائپ لائن پھٹنے  سے سمندر شعلوں کی لپیٹ میں

510
میکسیکو: امدادی جہاز سمندر میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج میکسیکو کے سمندر میں زیر آب گیس لائن پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جزیرہ نما یوکاٹن میں لگنے والی آگ کے حوالے سے آئل کمپنی پیمیکس کا کہنا ہے کہ پانی کے نیچے سے گزرتی گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ آگ 5گھنٹے تک لگی رہی اور فائربریگیڈ نے بڑی مشکل سے اس پر قابو پایا۔ آئل کمپنی کے مطابق گیس کی پائپ لائن پانی کے اندر سے گزاری گئی ہے۔