میانمر: باغی فوج کے سربراہ کی سالگرہ پر شہریوں کا احتجاج‘ پتلے نذرِ آتش

257
نیپیداؤ: میانمر میں باغی فوج کے سربراہ من آنگ ہیلنگ کی سالگرہ کے موقع پر مظاہرین فوجی وردی اور پتلے نذر آتش کررہے ہیں

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں جمہوریت نواز مظاہرین نے باغی فوجی کے سربراہ من آنگ ہیلنگ کی سالگرہ کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے پتلے نذر آتش کردیے۔ ہفتے کے روز ینگون میں فوجی جنرل من آنگ ہیلنگ کے پتلوں کو علامتی طور پر دفن بھی کیا گیا۔ ملک بھر میں فوج کی طرف سے عوامی حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے فوج کے خلاف عوامی غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فروری کے آغاز میں فوج نے آنگ سانگ سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں اور دیگر سیاسی رہنماؤں گرفتار کر لیا تھا۔