کوپا امریکا: پیرو اور برازیل نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

227

کوپا امریکا مقابلوں میں پیراگوائے کو پیرو کے ہاتھوں شکست ہوئی جب کہ برازیل نے چلی کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کوپا امریکا میں کوارٹر فائنل کے لیے پہلا میچ پیرو اور پیراگوائے کے درمیان ہوا، پیرو نے اعضاب شکن مقابلے کے بعد پیراگوائے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، پیرو اور پیراگوائے میں مقررہ وقت میں مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا، بعد ازاں پنالٹی ککس میں پیرو نے پیرا گوائے کو 3 کے مقابلہ میں 4 گول سے شکست دی۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے 32 فاولز کیے۔ دونوں ٹیموں کے ایک ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ  دیکھا کر باہر نکلا گیا۔ پیراگوائے نے دوسرا ہاف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ میں برازیل نے چلی کو ایک صفر سے شکست دے دی، برازیل نے کوپا کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

برازیل کی طرف سے لوکاس نے فیصلہ کن گول کیا۔ برازیل کے گبریل کا 46ویں منٹ پرخطرناک فاول ہوا، کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دیکھا کر باہر بھیج دیا گیا۔ برازیل نے دوسرے ہاف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔