کینیڈا: گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاندان کے 7 افراد جھلس کے جاں بحق

400

کینیڈا میں ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کینیڈا کے شہر کیلگری میں پیش آیا جہاں آگ نے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نا ہوسکی۔

رپورٹس کے مطابق گھر میں موجود 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، ان کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈا میں ایک انتہا پسند ٹرک ڈرائیور نے سڑک پر مسلم خاندان کو کچل ڈالا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔