کینیڈا میں آسمانی بجلی گرنے سے 130 جنگلوں میں آگ لگ گئی

338

کینیڈا میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 719 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے مغربی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، صرف 12 گھنٹوں میں 7 لاکھ 10 ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گری، آسمانی بجلی سے 130 جنگلوں میں آگ لگ گئی۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات برٹش کولمبیا اور مغربی البرٹا میں پیش آئے، جمعے کے روز آسمانی بجلی گرنے سے 136 مقامات پر آگ لگی۔

کینیڈا میں گرمی کی  حالیہ لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 719 ہوگئی۔