سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

214

نیلم: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقے جورا میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی توازن برقرار نہ رکھنے پر دریائے نیلم میں جاگری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 5 جاں بحق ہوچکے ہیں اور دو زخمی ہیں۔

تمام افراد کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے، شناختی کارڈ سے جاں بحق ایک شخص کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی جس کا پتہ لاہور کا ہے اور وہ اس خاندان کا سربراہ معلوم ہوتا ہے۔