چیئرمین سینیٹ سے مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد تنولی کی ملاقات

262

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مظفرآباد ٹائیگرز اور کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ہم کشمیر پریمئر لیگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس لیگ سے کشمیر کا کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئے گا، کے پی ایل سے کشمیر دنیائے کھیل کے نقشے پر ابھرے گا۔اس موقع پرچیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے کہاکہ مظفرآباد ٹائیگرز لیگ کے ساتھ ساتھ مظفرآباد کرکٹ اکیڈمی بھی کھولے گا۔ کشمیر میں کھیلوں کی بحالی تک ہمارا مشن جاری رہے گا۔ملاقات میں چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے چیرمین سینیٹ کو ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی۔