واشنگٹن : زیر تعمیر عمارت گرنے سے مزدور ہلاک‘ کئی زخمی

141
واشنگٹن : امریکی دارالحکومت میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے زخمیوں سے کو نکالا جارہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک مزدور ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عمارت میں موجود مزدور وں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے شخص پر سے انتہائی وزنی عمارت کا حصہ ہٹایا ، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مقامی حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والے مزدور کا نام ابتک ظاہر نہیں کیا گیا، جب کہ حکام نے حادثے سے متعلق تفتیش شرو ع کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 50کروڑ ڈالر کا یہ پروجیکٹ 2024 تک مکمل ہونا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا میں بھی عمارت گرنے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔