امریکی صدر کی میامی میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات

237
تالاہاسی : امریکی صدر جوبائیڈن فلوریڈا کے شہر میامی کے دورے کے موقع پر مقامی حکام سے گفتگو کررہے ہیں

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے ساحل کے قریب منہدم ہونے والی کثیر منزلہ رہایشی عمارت کے متاثرین سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے دوران صدر بائیڈن نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدے داروں سے تفصیل سے بات چیت کی۔ انہوںنے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت تلاش اور صفائی کے تمام اخراجات کا بوجھ خود اٹھائے گی۔ انہوں نے مقامی عہدیداروں سے کہا کہ وہ مدد کے لیے واشنگٹن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میامی میںانہوںنے پریس کانفرنس بھی کی،جس میں فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس اور میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیون کاوا بھی موجود تھیں۔