ہانگ کانگ: چاقو حملے میں پولیس اہلکار زخمی‘ حملہ آور ہلاک

228
ہانگ کانگ: فوٹو گرافر جائے وقوع کی تصاویر لے رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر (دائیں)زخمی پولیس اہلکاراور (بائیں) حملے میں استعمال ہونے والے چاقو کی ہے

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں ایک پولیس اہل کار چاقو سے کیے گئے حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے میں حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ زخمی ہونے والے پولیس افسر کی عمر 28 سال بتائی گئی ہے جب کہ حملہ آور 50 برس کے لگ بھگ تھا۔دوسری جانب ہانگ کانگ کی پولیس نے چین کے صد سالہ یوم تاسیس کے موقع پر 19 افراد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر چین کے قومی پرچم کی توہین کرنے اور علاحدگی پر اکسانے کا شبہہ ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ہر طرح کے جلوس پر پابندی عائد کررکھی ہے۔