آذربائیجان، لیبیا، شام اور قبرص میں اپنے حامیوں کی مددکرتے رہیں گے‘ ترکی

232
انقرہ: تُرک صدر اِردوان سکاریہ میں ٹینک پیلٹ فیکٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم لیبیا ، آذربائیجان ، شام ، بحیرہ روم اور قبرص میں موجود اپنے حامیوںکی مدد کرتے رہیں گے۔ صدر اردوان نے سکاریہ میں ٹینک پیلٹ کارخانے میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج لیبیا ، آذربائیجان ، شام اوربحیرہ روم میںموجود ہے اور ہم وہاں اپنے قدم اکھڑنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مشرقی بحیرہ روم میں قبرص اور تُرک سمندروں میں تیل کی تلاش کے کام کو جاری رکھیں گے۔