کورونا وائرس: افریقی ملک میں جڑی بوٹیوں سے بنی دوا کی منظوری

414

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یوگینڈا میں کوویڈ 19 کے لئے مقامی طور پر بنائی جانے والے جڑی بوٹیوں کی دوا کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے ایسے علاج کی منظوری نہیں دی ہے تاہم یوگنڈا کے فارماسسٹ کہتے ہیں کہ ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ ہمارےن ترقی یافتہ ممالک میں میسر ادویات نہیں ہیں۔

یوگنڈا کی ڈرگ اتھارٹی نے جڑی بوٹیوں سے بنی دوا ‘کوویڈیکس’ کی منظوری دے دی ہے۔ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ نہمیا نے کہا کہ اس منظوری سے قبل دو ہفتے تک دوا کے اثرات اور افادیت کا سائنسی جائزہ لیا گیا ہے۔

نہمیا نے بتایا کہ کوویڈیکس کو وائرل انفیکشن کے انتظام میں معاون علاج کے لئے لائسنس یافتہ فارماسسٹ کو فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ دوا کوویڈ 19 کے علاج کے لیے نہیں ہے۔