طالبان نے زور پکڑ لیا، افغان عہدیدار کا اعتراف

293

ایسے وقت میں جب امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے لئے تیاری کر رکھی ہے وہیں طالبان اور افغان حکومت کے مابین امن مذاکرات سے متعلق ایک سرکاری عہدیدار پر امید نہیں ہے۔

قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے سی این این کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ طالبان اور حکومت کے مابین ہونے والی بات چیت میں بہت کم پیشرفت ہوئی ہے اور یہ انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنی رہائش گاہ پر دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ طالبان نے زور پکڑ لیا ہے۔
دوسری جانب طالبان نے افغان حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دوحہ میں ہوئے افغان امن معاہدے کی پاسداری نہیں کررہی ہے۔
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اور ہمارے درمیان طے ہوئے معاہدے میں پیشرفت ہو لیکن مخالف فریق کو امن مذاکرات میں دلچسپی ہی نہیں۔