حکومت کابجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ

233

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کا ٹیرف 2روپے 97پیسے بڑھانے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیپر نے کمرشل اور زرعی صارفین پر ایک روپے 25پیسے سرچارج لگانے کی اجازت  دی ہے جبکہ گھریلو صارفین کیلیے بجلی ایک روپے 72پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دی ہے۔

نیپرا نے اکتوبر سے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال کیلیے کی جائیں گی۔