دلچسپ حقائق جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

459

دنیا میں بے شمار ایسی مخفی دلچسپ حقیقتیں ہیں کہ جب وہ آپ کے علم میں آتی ہیں تو آپ ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔ ذیل میں چند ایسی ہی معلومات سے آپ کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

  • کچھوا، مکھی اور سانپ بہرے ہوتے ہیں۔
  • مثانے میں پتھری کو توڑنے کا خیال سب سے پہلے عرب طبیبوں کو آیا تھا۔
  • دنیا کے 26 ملکوں کو سمندر نہیں لگتا۔
  • زمین سے سب سے نزدیک ستارہ سورج ہے جو زمین سے 93 ملین میل دور واقع ہے۔
  • کوئی بھی جذباتی دھچکا پندرہ یا بیس منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا اس کے بعد کا جذباتی وقت آپ کی “اوور تھنکنگ ” یعنی اس کے بارے میں زیادہ سوچنے کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے آپ خود کو زخم لگاتے ہیں۔
  • جتنی مرضی کوشش کر لیں جو مرضی کر لیں آپ یہ یاد نہیں کر سکتے کہ آپ کا خواب کہاں سے شروع ہوا تھا۔
  • فلاسفی میں ایک لمحے کا مطلب ہوتا ہے نوے سیکنڈ۔
  • کی بورڈ کی آخری لائن میں موجود بٹنوں سے آپ انگلش کا کوئی لفظ نہیں لکھ سکتے۔
  • انسانی دماغ ستر فیصد وقت پرانی یادوں یا مستقبل کی سنہری یادوں کے خاکے بنانے میں گزارتا ہے۔