پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

259

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ 22-2021 کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے کنٹریکٹ میں 3 مختلف کیٹگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدن میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا جب کہ تمام کیٹگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کردی گئی۔

کیٹگری اے کے ماہانہ وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کیٹگری اے میں بابراعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جب کہ اظہرعلی، فہیم اشرف، فخرزمان، فوادعالم، شاداب خان اور یاسرشاہ کیٹگری بی کا حصہ ہیں۔

کیٹگری سی میں عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، نعمان علی اور سرفراز احمد شامل ہیں جب کہ ایمرجنگ کیٹگری میں عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر میں شامل ہیں۔