ٹریڈنگ معاہدے بے سود،باہمی تجارت بڑھائی جائے،سری لنکن قونصل جنرل

239
حیدرآباد:سری لنکن قونصل جنرل جی ایل جینا ناتھیوا حیدرآباد ایوان صنعت وتجارت میں تاجروںسے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سری لنکن قونصل جنرل جی ایل جینانا تھیوانے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر صنعتکا روں و تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے برادرانہ تعلقات ہیں ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 2005ءمیں تجارتی معاہدہ ہوا تھا لیکن اس کے حوصلہ افزا نتائج نہیں ملے ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تجا رت بڑھانے کی ضرورت ہے ، سری لنکا میں موٹر سائیکل اسمبلنگ پلانٹ لگانے کی گنجائش ہے ، سری لنکن مارکیٹ میں پیاز ، آلو سمیت تازہ سبزیوں کی ڈیمانڈ ہے ،سری لنکا انڈیا سے موٹر سائیکل امپو رٹ کر رہا ہے، حیدرآباد کے صنعتکا ر سری لنکا میں موٹر سائیکل اسمبلنگ پلانٹ اور موٹر سائیکل اور پارٹس کی برآمدات بڑھانے پر توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ دو رہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے موقع پر موٹر سائیکل اسمبلنگ یونٹس کا بھی دو رہ کروں گا ۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے سری لنکن قونصل جنرل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک سری لنکا تعلقات سے دونوں ممالک کی تجا رت کو فروغ ملے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات سری لنکا میں مقبول ہیں ، حیدرآباد میں موٹر سائیکل ، سی این جی رکشہ ، لو ڈر ، فارماسیوٹیکل ، پیپر اینڈ پیپر بو رڈ ، ٹیکسٹائل پروڈکٹ، گلاس کی صنعتیں موجود ہیں ، حیدرآباد چوڑیوں کے دیدہ زیب ڈیزائن اور رنگوں کی وجہ سے پو ری دنیا میں مشہور ہے ، حیدرآباد میںدستکاری صنعتوںمیں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے ، حیدرآباد پر کشش اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش شہر ہے ۔ اجلاس میں کنزیومر ایسو سی ایشن پاکستان کے چیئر مین کوکب اقبال ، ضلعی چیئر مین مختیار احمد خان ، حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی ، سابق سینئر نائب صدور محمد عارف ، تراب علی خوجہ ، سابق نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی سمیت اراکین جاوید اقبال ، عدنان خان ، ناصر خان ، اختیار احمد آرائیں ، ذو الفقار علی چوہان ، صلاح الدین خان غو ری و دیگر نے شرکت کی ۔