ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہر مظاہرہ‘ کئی طلبہ زیر حراست

60
اسلام آباد: طلبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہر احتجاج اور پولیس اہلکار مظاہرین کو گرفتار کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ کی بڑی تعداد نے اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے متعد طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج میں طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ آن لائن پڑھائی کی وجہ سے تیاری نہیں ہو سکی۔ شفقت محمود ہمارا مطالبہ تسلیم کریں یا استعفا دیں۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات رہی۔ مظاہرے کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں طلبہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔