انڈیکس47300پوائنٹس سے بڑھ کر 47800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا

260

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی کے ایس ای100انڈیکس47300پوائنٹس سے بڑھ کر 47800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے تجاوز کر گیاکاروباری تیزی کے سبب71.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی سرمایہ کارو ں نے ٹیلی کام ،بینکنگ ،پیٹرولیم اور سیمنٹ سیکٹرز بھی خاص دلچسپی لی اور خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 47400،47500، 47600،47700 کی حد عبور کرتا ہوا47800پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ۔ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 444.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس47356.02 پوائنٹس سے بڑھ کر 47800.57پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 171.89پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18961.90پوائنٹس سے بڑح کر 19133.79پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32479.82 پوائنٹس سے بڑھ کر 32821.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری سرگرمیو ں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب 62کروڑ 50لاکھ5ہزا ر901روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب 97ارب 30کروڑ52 لاکھ 22ہزار 555روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 84ارب93کروڑ2لاکھ 28ہزا ر 456روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 76کروڑ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 54کروڑ96لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر421کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 302کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،107میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 19کروڑ94لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 5کروڑ 14لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 4کروڑ83لاکھ ،ہم نیٹ ورک 3کروڑ69لاکھ اورپیس پاک لمیٹڈ 2کروڑ98لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔