جونئیر عالمی کپ ، کھلاڑیوں نے تربیت کا آغاز کردیا

189
لاہور: جونیئر عالمی کپ کے سلسلے تربیتی کیمپ کے آغاز کے موقع پر کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو، چھوٹی تصویر میں کوچ ودیگر آفیشلز بھی موجود ہیں

کراچی(رپورٹ: سید وزیر علی قادری ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر تربیتی ہاکی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ کیمپ میں شرکت کیلیے منتخب کھلاڑی نے کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کو رپورٹ کردی۔اس موقع پر چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر بھی موجود تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر عالمی کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلے میں جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا.کیمپ کے روزانہ کی بنیاد پر صبح و شام 2 سیشن منعقد کیے جائیں گے۔کیمپ 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا. جو 18 جولائی تک جاری رہے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤکیلیے حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پی پیز پر عملدرآمد کو یقنی بنانے کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جبکہ ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ ہونگے ۔ انکے ہمراہ رانا ظہیر احمد بابر کوچ، ایم مدثر علی خان کوچ، سید ابوذر امراؤ ویڈیو انالسٹ، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر اور ایم زاہد افضل بطور ٹریننر قومی جونیئر تربیتی ہاکی کیمپ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینگے۔