میانمر میں فوج کے خلاف احتجاج  میں گرفتار کیے گئے 2300 افراد رہا

61
ینگون: آمریت مخالف مظاہرین فوج کی وردیاں نذرِآتش کررہے ہیں

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی فوج نے مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے 2 ہزار 300 افراد کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ ان میں اکثرہ وہ افراد شامل ہیں ، جنہیں فروری کی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے باعث حراست میں لیا گیا تھا۔ ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون کی انسین جیل کے باہر رہا کیے جانے والے افراد کے دوستوں اور عزیزوں نے پرجوش استقبال کیا۔