چینی کمیونسٹ پارٹی کی سالگرہ  پر ہانگ کانگ میں احتجاج

181
ہانگ کانگ: چین کی حکمراں جماعت کے صد سالہ یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی جارہی ہے‘ مظاہرین برطانیہ کا جھنڈا لہرا رہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے قیام کو ایک صدی مکمل ہونے پر ہانگ کانگ میں سخت احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر ہانگ کانگ میں اہم مقامات پر پولیس کو تعینات کیا گیا،تاکہ جمہوریت نوازوں کو ہرطرح کے احتجاج سے روکا جاسکتے۔ چین میں کمیونسٹ پارٹٰ 1921 میں قائم کی گئی تھی۔ پارٹی نے 72 برس قبل لانگ مارچ کے نتیجے میں پورے ملک پر حکومت قائم کر لی تھی۔ برطانیہ نے 1997ء میں ہانگ کانگ کا کنٹرول چین کے حوالے کیا تھا اور اس کو بھی 24 برس مکمل ہو گئے ہیں۔