امریکا: آتش بازی کے سامان سے بھرے ٹرک میں دھماکا‘ 17 افراد زخمی

126
لاس اینجلس: دھماکے سے آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک کے پرخچے اڑ گئے ہیں

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس میں آتش بازی کے سامان سے بھرے ٹرک میں دھماکے سے 17 افراد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے پیش آنے کے فوراً بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پولیس نے واقعے کے ذمے داری ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔