نزد زمین شہابی پتھروں کیلئے دوربین کی تیاری شروع

475

ایک نئی خلائی دوربین جو ممکنہ طور پر زمین کیلئے خطرناک شہابِ ثاقبوں کی نشاندہی کرے گی، تیاری کی قریب ہے۔

نیئر-ارتھ آبجیکٹ سرویئر اسپیس ٹیلی اسکوپ NEO کو تیار کرنے کیلئے ناسا نے منظوری دے دی ہے۔
20 فٹ لمبی دوربین ماہر فلکیات کو زمین کے مدار سے 48 ملین کلومیٹر کے فاصلے پر آنے والے شہابی پتھروں کی نشاندہی میں مدد فراہم کرے گی۔ اس ٹیلی اسکوپ کو 2026 کے پہلے نصف میں بھیجا جائے گا جس کیلئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔
NEO سرویئر انہی شہابی اجسام کی نشاندہی کرے گی جو زمین کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس دوربین میں 140 میٹر کی جاسمت والے شہابی پتھروں کو شناخت کرنے کی صلاحیت ہوگی۔