امتحانات منسوخی کیلئے ایچ ای سی کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ گرفتار

241

اسلام آباد: ملک بھر سے آئے طلبا کی بڑی تعداد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، طلبا کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔

طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا جس کی وجہ سے تیاری نہیں ہوئی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ہمارا مطالبہ تسلیم کریں یا استعفی دیں۔

اس موقع پر کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات رہی۔ پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔