کوئٹہ : ائیر پورٹ روڈ پر دھماکا، 2 افراد زخمی

256

کوئٹہ : ائیرپورٹ روڈ پر دھماکے  کے نتیجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پردھماکا ہوتے ہی پولیس ، فائربریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،جنہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام راستے بند کردیے  گئےہیں، ائیرپورٹ روڈ پردھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دھماکے کی صورتحال جاننے کے لیے طلب کرلیا ہے۔

دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، تاحال ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔