بابر اعظم الیون نے پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ جیت لیا

209

کراچی (سید وزیر علی قادری) بابر اعظم الیون نے پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ جیت لیا،شاداب خان الیون کو 164 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

365 رنز کے تعاقب میں شاداب خان الیون 200 رنز پر آؤٹ ہوگئے،عبداللہ شفیق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعظم خان 22 اور شاداب خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے عثمان قادر نے 4 اور محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا ڈربی میں جاری پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بابراعظم الیون نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے تھے۔

کپتان بابراعظم اور امام الحق کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی،  کپتان بابراعظم 100 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے تھے،اوپنر امام الحق  نے 85 اور سلمان علی آغا  نے 59 رنز بنائے تھے۔  شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔