امریکا: لاس اینجلس میں بارودی مواد پھٹنے سے 17 افراد زخمی ہوگئے

664

واشنگٹن: لاس اینجلس میں بارودی مواد پھٹنے سے 17 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بارودی مواد کی نشاندہی پر اسے ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ہوا جس سے 17 افراد زخمی ہوگئے، ان میں پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی شامل ہے۔

لاس اینجلس پولیس چیف کے مطابق پولیس کو رہائشی عمارت کے قریب بارودی مواد کی اطلاع ملی جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے دھماکا پر پہنچ گیا، مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے صبح 7 بج کر 30 منٹ پر دھماکا ہوگیا، تمام زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد کی مقدار 5 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ تھی۔