بلوچستان حکومت نے اپوزیشن اراکین کیخلاف ایف آئی آر واپس لے لی

217

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی۔

بلوچستان میں بجٹ سیشن میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 17 اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی آر صوبائی حکومت نے واپس لے لی، ایف آئی آر کی واپسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بجٹ سیشن کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر 17 اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اپوزیشن اراکین نے بجلی روڈ تھانے میں 10 روز تک دھرنا دیا۔