پہلا آل سندھ بلوچستان شہید ہارون یادگار فٹبال ٹورنامنٹ

352

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مبارک ولیج یونائیٹڈ فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلا آل سندھ بلوچستان شہید ہارون یادگار فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مبارک ولیج گراؤنڈ میں میچ سبزل میموریل حب بمقابل بلوچ فائیٹر لیاری کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ کے اغاز سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی اور سخت مقابلے کے بعد سبزل میموریل حب کے کپتان علی مراد نے دوسرے ہاف میں گول کرکے ٹیم کو 1,0 فتح دلاکر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ،میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر سبزل میموریل حب کے کپتان علی مراد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔