ـ6 سال میں استنبول کینال مکمل کرلیں گے‘ تُرک صدر اردوان

241

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم 6 سال میں استنبول کینال منصوبہ مکمل کر نے کے ہدف پر کام کررہے ہیں۔ حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم 19 برس سے ملکی انتظام کو تعمیرات و خدمات کی پالیسی کے تحت چلا رہے ہیں۔ استنبول میں دنیا کا تیسرا بڑ ائر پورٹ اور ملک بھر میں تعمیرات اس کی روشن مثال ہیں۔