بحیرۂ اسود میں ڈچ جنگی جہاز کے قریب روسی طیاروں کی پرواز

156
بحیرۂ اسود: روسی جنگی طیارے ڈچ جہاز کے قریب سے گزر رہے ہیں

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرلینڈز نے روسی طیاروں پر بحیرئہ اسود میں ڈچ جہاز کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔ ڈچ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیرہ اسود میں مسلح روسی جنگی طیارے اس کے جہاز کے بہت نزدیک پرواز کرتے رہے۔ یہ واقعہ جزیرہنما کریمیا کے جنوب مشرقی حصے میں پیش آیاتھا۔ڈچ وزیر دفاع نے روسی افواج کے اس عمل کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ دوسری جانب ماسکو نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روسی طیاروں نے محفوظ فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے پروازیں کی تھیں۔ واضح رہے کہ بحیرۂ اسود اور مشرقی یورپ میں روس اور یورپی ممالک میں کشیدگی چل رہی ہے۔