حماس کے وفد کی لبنانی اور فلسطینی شخصیات سے ملاقات

392
لبنان/ اردن: حماس کی قیادت فلسطینی اور لبنانی شخصیات سے خطاب کررہی ہے‘ صدر محمود عباس شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کررہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ وفد کے ساتھ لبنان میں مقامی اور فلسطینی شخصیات سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے دورے کے دوران انہوںنے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے بھی ملاقات کی،جس میں غزہ پر اسرائیلی بم باری اور حماس کے دفاع پر تفصیلی بات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی کے خاتمے تک جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔