لبنان: دکانیں بند کرانے کے لیے مظاہرین کی فائرنگ

241
طرابلس (لبنان): پُرتشدد مظاہروں کے بعد شہر کا کنٹرول فوج نے سنبھال رکھا ہے

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی فوج نے مہنگائی اور مقام کرنسی کی قدر میں گراوٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو لگام دینے کے لیے گشت شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کئی شہروں میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے دکانیں بند کرانے کے لیے فائرنگ کے واقعات پیش آئے،جس کے بعد فوج نے طرابلس میں گشت شروع کردیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق لبنانی لیرہ کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے آسمانوں سے باتیں کرنے پر طرابلس مظاہروں کا مرکز بن گیا ہے۔ مشتعل افراد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی ناکابندی اور کاروبار کو زبردستی بند کرانے کے لیے ہوائی فائرنگ پر اترآئے ہیں۔