عراق: لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج‘پولیس نے گولیاں برسا دیں

177
واسط (عراق): مظاہرین پاور اسٹیشن کے باہر احتجاجی خیمہ نصب کررہے ہیں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی سیکورٹی فورسز نے جنوبی صوبے واسط میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر گولیاں برسادیں،جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واسط میں طویل عرصے سے جاری بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرے کے دوران سیکڑوں افراد العزیزیہ بجلی گھر کے سامنے جمع ہوئے،جن پر سیکورٹی اہل کاروں نے فائر کھول دیا۔