مودی اور عمران خان ایک سکے کے دو رخ ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر

276
اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ قوم کو خبر دار کر رہا ہوں آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،عمران خان وزیراعظم پاکستان کے منصب کو متنازع بنا رہے ہیں ، عمران خان اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور میں احتجاجاً نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جارہا ہوں ،آزاد کشمیر الیکشن میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے دھاندلی کے منصوبے کیخلاف ایک ہو جائیں، بال ٹیمپرنگ کے موجد کو سیاسی باریکیوں کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے ، اگر عمران خان باز نہ آئے تو عالمی سطح پر زمین تنگ کر دوں گا ،ن لیگ تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کے خلاف الیکشن لڑے گی ۔تفصیلات کے مطابق راجا فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے اندر آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو آزادکشمیر کے الیکشن ہونے ہیں الیکشن ایک خاص قومی بیانیے پر لڑے جارہے ہیں ایک بیانیہ ہمارا ہے اور ایک مخالفین کا بیانیہ ہے کشمیر کے حوالے سے عالمی قوتوں کا ایجنڈا ہے مجھے شک ہے وزیراعظم پاکستان اس پریشر کو برداشت کرسکیں گے ،5اگست کے بعد حکومت پاکستان معاملات کو اس طرح نہیں لے کر چل سکی صرف اقوام متحدہ میں تقریر کرنا کافی نہیں تھا،وزیر اعظم نے کشمیر کا جھنڈا اٹھانا پسند نہیں کیا،نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جارہا ،جس عمران خان نے بغیر بتائے کشمیر کا نقشہ تبدیل کر دیا میں اس اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتا۔1965میں نیشنل کانفرنس نے بھی بھارت کیساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی اقوام متحدہ نے اسے مسترد کر دیا تھا،گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی کی گئی ۔5اگست کا اقدام مودی اور عمران خان کی رضا مندی سے ہوا،مودی نے 48 ممالک کا دورہ کیا ہمارے وزیر خارجہ کہاں گئے ،ہمارے وزیر خارجہ بچوں کو کہانیاں سنانے کے لیے ہیں۔معید یوسف کو اپنی تجویز دے دی تھی آزادکشمیر میں گلگت جیسی صورتحال نہیں ہو گی ۔