بیٹے کی شباہت والے مجسمے کو دیکھ کر ماں حیران رہ گئی

216

لندن: مارکس اینڈ اسپینسر نامی سپر مارکیٹ میں ایک ماں کو اُس وقت دھچکا لگا جب اُس نے ایک مجسمے کو بالکل اپنے بچے کے ہوبہو دیکھا۔

ماں نے مجسمے کو دیکھتے ہی حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بالکل میرے بیٹے کی طرح دکھائی دیتا ہے جس کے بعد اُس نے اپنے بیٹے کو مجسمے کے قریب کھڑے کرکے تصویر بھی شیئر کی۔

مجسمے کو سب سے پہلے لوئیس نامی خوتون کی بھانجی نے دیکھا تھا اور پھر اس نے اپنی خالہ کو اس کی تصویر بھیجی۔ اس کے بعد لوئیس نے اپنے پانچ سالہ بیٹے آسٹن کو مجسمے کی تصویر دکھائی جسے دیکھ کر آسٹن بھی حیرت زدہ ہوگیا۔

مقامی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے لوئیس کا کہنا تھا: “میرا بیٹا اب یہ کہتا رہتا ہے کہ مجسمہ اُس کی طرح دکھتا ہے۔

لوئیس نے کہا کہ اس نے اپنے بیٹے کو اسٹور میں لائی اور اپنی آنکھوں سے اس عجوبے کو دیکھا۔ اسٹور کے عملے نے بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں بالکل ایک جیسے لگتے ہیں۔ عملے نے مزید مماثلت کیلئے آسٹن کو بھی ویسے ہی کپڑے پہنائے جیسے مجسمے نے پہنے تھے۔