کسٹم قوانین میں ترمیم متعارف، درآمد کنندگان کیلیے سخت اقدامات

466

کراچی: کسٹم قوانین میں ترمیم متعارف کرادیں گئیں، جس میں درآمد کنندگان کیلیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو سے وصولی کے لیے کلیئرنگ ایجنٹ لائسنس لازمی قراردیا گیا ہے،درآمدی سامان کی چوری پکڑنے کیلیے فنانس بل میں اہم شق متعارف کی گئی ہے، جس میں درآمد کنندگان  کو درآمدی سامان کی لسٹ لازمی  دکھانا ہوگی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جس ملک سے سامان درآمد ہوگاوہاں کا بل فراہم کرنا ہوگا،ماسٹر بل آف لیڈنگ سے پتا چلے گا کہ شپمنٹ کہاں سے ہوئی،لسٹ کی فراہمی بذریعہ کسٹم کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں آن لائن ہوگی، جس کے بعد درآمدی سامان کی رسک مینجمنٹ سسٹم سے اسکیننگ کی جائے گی اور زمینی راستوں سے آنےو الے کارگو کنٹینرز کی اسکیننگ کی جائے گی۔