ای ایف پی نے خالصتاً میرٹ پرایکسپورٹ ایوارڈزکی تقسیم سے تاریخ رقم کردی

222
ای ایف پی ایوارڈز تقریب کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ ایوارڈز جیتنے والے برآمدکنندگان ودیگر کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اب شاندار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لیے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کاروبار اور صنعت میں بھی خواتین اور خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ملکی برآمدات کا فروغ معیشت کے لیے لازم ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان(ای ایف پی) کے زیر اہتمام برآمد کنندگان کی خدمات کے اعتراف میں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر مملکت نے برآمد کنندگان کے لیے ای ایف پی کے ایوارڈز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤ، ای ایف پی کے صدر اسماعیل ستار، نائب صدر ذکی احمد خان، بورڈ آف ڈائریکٹرز ای ایف پی اور ممبرز کے علاوہ ایوارڈ جیتنے والے برآمدکنندگان بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے برآمد کنندگان میں ایوارڈز تقسیم کیے۔