قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرے روز ڈربی میں بھرپور ٹریننگ سیشن

149
ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف معرکہ آرائی سے قبل دوسرے روز پریکٹس کے دوران ایکشن میں

ڈربی(جسارت نیوز) انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسرے روز ڈربی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا خراب موسم میں بھی ٹریننگ سیشن جاری رہا ۔ صبح9 بجے شروع ہونے والے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے پہلی مرتبہ آئوٹ ڈور ٹریننگ سیشن میں مختلف گروپس میں بیٹنگ ، بولنگ ، فیلڈنگ اور فیزیکل ڈرلز کیں۔ٹریننگ سیشن کے وقت ڈربی میں آسمان پر بادل چھائے رہے۔ڈربی میں خراب موسم کے باعث پہلے روز قومی ٹیم نے ان ڈور پریکٹس کی تھی ۔ ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پر جوش دکھائی دئیے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو انگلش موسم کے مطابق ڈھالنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس سیشن کئے جائیں گے ۔