لندن میں ریلوے اسٹیشن پر ہول ناک آتش زدگی

378
لندن: فائر بریگیڈ ہول ناک آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد خوف ناک آگ بھڑک اٹھی،جسے 10 فائر انجن اور 70 فائر فائٹرز نے بڑی مشکل سے بجھایا۔ لندن کے میئر صادق خان نے بتایا کہ واقعے میں ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے میں 6 تجارتی یونٹ، 3 کاریں اور ٹیلی فون باکس جل کر تباہ ہو گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران مقامی رہایشیوں کو گھر کی کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی،جب کہ اسٹیشن پر آنے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعے میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے،تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔