اٹلی میں جی 20ممالک  کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

383
روم: جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اہم امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے شہر ماتیرا میں جی 20ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہوگیا،جس میں کورونا وبا سے نمٹنے، ماحولیاتی تحفظ اور براعظم افریقا کے لیے امداد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اجلاس سے قبل جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم منصبوں سے ملاقات میں کورونا بحران کے بعد عالمی معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دنیا کی 20بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے سربراہان رواں برس اکتوبر میں روم میں ملاقات کریں گے۔