ماسکو میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں

151
ماسکو: طوفانی ہواؤں کے باعث چھت گاڑیوں پر آگری ہے‘ سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں۔بین اقوامی خبررساںاداروں کے مطابق شہر میں کئی روز سے موسم غیر معمولی گرم تھا اور بارش کے بعد اس میں کمی آگئی ہے۔ تیز بارش اور ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور چھتیں سڑکوں پر آگریں، جب کہ موسلادھار بارش سے شہر میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی،جس کے بعد میٹرو سروس معطل کردی گئی۔ رواں ماہ کے شروع میں ماسکو کا درجہ حرارت 34 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کررکھی تھی۔