عثمان بزدار عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کررہے ہیں‘ فردوس عاشق

284

لاہور (نمائندہ جسارت)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار شوبازی کے بغیر عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں، جن سے سندھ میں آوارہ کتے نہیںسنبھالے جارہے وہ ملک کا بوجھ کیسے اٹھائیں گے،پنجاب کے وزیراعلیٰ عملی اقدامات رکھتے ہیں اور پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ’’خدمت آپکی دہلیز پر‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیاہے۔5 ہفتے پر محیط یہ دوسرا مرحلہ یکم اگست تک جاری رہے گا۔ 28جون تا4جولائی ہفتہ برائے صفائی، 5تا11جولائی ہفتہ برائے خصوصی مہم منایا جائے گا۔ 12تا18جولائی ہفتہ برائے سبز و شاداب، 19تا 25جولائی ہفتہ عید الضحیٰ منایا جائے گا۔ 26جولائی تا یکم اگست ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منایا جائے گا۔