اطالوی سفارتخانے سے ایک ہزار شنجن ویزہ اسٹیکرز چوری

266

اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار شنجن ویزہ اسٹیکرز چوری کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں اٹلی کے سفارتخانے  سےایک  ہزار شنجن ویزہ ا سٹیکرز چوری  ہونے کی واردات نے ہلچل مچا دی۔

وزارت خارجہ نے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے چوری ویزا اسٹیکرز کے نمبرز کے بارے میں  وزارت داخلہ کو آگاہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی سفارتخانہ کے لاکر سے ایک ہزار ویزا سٹیکرز چوری ہوئے۔

وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ اطالوی سفارتخانہ معاملے کی خود بھی تحقیقات کر رہا ہے تاہم وزارت داخلہ متعلقہ ویزا نمبرز والے اسٹیکرز کو داخلی اور خارجی پوائنٹس پر چیک کرے۔

دوسری جانب چوری کی واردات  کے بعد سفارتخانے میں ہلچل مچ گئی اور سیکورٹی حکام نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔