ملائشیائی ہیکرز کا کارنامہ، فوج بھرتی کرنے والی اسرائیلی کمپنی کا ڈیٹا ہیک

314

ملائیشیائی ہیکرز کی ایک تنظیم جو کہ ‘ڈریگن فورس’ کہلاتی ہے، نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے فوجیوں کو بھرتی کرنے والی اسرائیلی کمپنی کے ڈیٹا بیس کو ہیک کرلیا ہے اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کے سینکڑوں طلبا کی تفصیلات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

اسرائیلی نیوز چینل آئی24 نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ‘اکیڈمی’ نامی ویب سائٹ سے معلومات کو ہیک کیا ہے جو کہ اسرائیل کے اعلی تعلیمی اداروں سے منسلک ہے۔ ان میں بین گوریون یونیورسٹی ، تل ابیب یونیورسٹی ، اوپن یونیورسٹی ، بار-الان یونیورسٹی ، ٹیک نیون ، اور حائفہ یونیورسٹی کے علاوہ بہت سے کالجز بھی شامل ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل میں سائبرسیکیورٹی کے ماہر مے بروکس نے بتایا کہ ہیکرز نے 2014 سے اب تک تقریبا 280،000 اسرائیلی طلباء کی تفصیلات معہ 100،000 ای میل پتوں کے ساتھ لیک کردی ہیں۔