اسرائیلی وزیر خارجہ سفارت خانے کا افتتاح کرنے امارات پہنچ گئے

257

ییر لاپید سرزمین عرب میں داخل ہونے والے پہلے اسرائیلی وزیر بن گئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ییر لاپید عرب امارات لینڈ کرچکے ہیں جہاں وہ ابو ظہبی میں اسرائیل کے سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔

اسرائیلی سفارت خانے کی تقریب میں امارات کے سینئر عہدیداروں، بشمول وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النہیان بھی ہوں گے جبکہ دیگر اسرائیلی کمپنیوں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

اسرائیلی وزارت نے اسے خلیجی ریاست کا “تاریخی دورہ” قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سفارت خانے کی افتتاحی تقریب کے دوران صرف اُنہی صحافتی اداروں کو شرکت کی اجازت ہے جو کہ سرکار کے ماتحت ہوں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ کے تحت سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔