پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

261

روالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف  نے چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی سلامتی صورتحال اور افغان امن عمل کی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کال میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔