مویشی منڈیاں: کورونا  پھیلنے کے سبب گائیڈ لائنز  جاری

294

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے عید الاضحیٰ  سے متعلق  گائیڈ لائنز  جاری کر دیں،مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قومی صحت نے عید الاضحیٰ  سے متعلق  گائیڈ لائنز  جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں،گائیڈ لائنز کا مقصد نماز عید اورقربانی کیلئے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے،گائیڈ لائنز مویشی منڈی، نماز عید اورقربان گاہوں سے متعلق ہیں۔

جاری کردہ گائیڈ لائنز کہا گیا ہے کہ منڈی میں مویشیوں کے اسٹالز میں 2 میٹر فاصلہ رکھا جائے، ویکسی نیشن  کا ثبوت نہ دینے والے افراد کو منڈی میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

گائیڈ لائنز میں مویشیوں کے بیوپاری اور خریدار کیلئے  کورونا ویکسی نیشن  لازمی قرار  دی گئی ہے،مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر سینیٹائزر  اور آنے والوں کا بخار چیک کیا جائے گا۔

گائیڈ لائنز میں مزید بتایا کہ مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر اسکریننگ کا انتظام کیا جائے اور بیوپاری اور خریدار کیلئے فیس ماسک لازمی ہو گا،مویشی منڈیاں شہری انتظامیہ کے زیرنگرانی لگائی جائیں۔

جاری کردہ گائیڈ لائنز میں بتایا گیا کہ مویشی منڈیاں شہری آبادی سے باہر مقامات پر لگائی جائیں،شہری عید خریداری کیلئے پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے  اورعید پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورمویشی منڈیوں میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے،مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے  عملدرآمد کیا جائے۔