پرائمری اسکول کے طلباء وطالبات سیوریج نظام سے پریشان

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرائونڈ کے ساتھ موجود ایلیمنٹری اسکول بھی سیوریج کے پانی کی زد میں آگیا، مین گیٹ کے سامنے مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کئی مرتبہ حادثات ہوچکے ہیں ، اکثر والدین بچوں کو گود میں اٹھا کر اسکول کے گیٹ کے اندر چھوڑ نے پر مجبور ہیں ، اکثر اساتذہ بھی اس گندے پانی میں اپنے جوتے اور کپڑے خراب کرچکے ہیں۔ اسکول میں ہاف ٹائم کے دوران بچے گرائونڈ میں کھیلا کرتے تھے لیکن کچرے اور سیوریج کے پانی نے بچوں سے یہ واحد تفریح بھی چھین لی ہے۔ جو متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بھی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔